گوا پولیس نے مفرور ملزمان سوربھ اور گورو لوتھرا کے دلّی پہنچنے پر انھیں تحویل میں لے لیا ہے۔ اِن لوگوں کو اِس ماہ کی 6 تاریخ کو گوا میں آتش زدگی کے ایک بڑے واقعے کے سلسلے میں تھائی لینڈ کے حکام نے ڈیپورٹ کیا ہے۔ آگ لگنے کے اِس واقعے میں 25 افراد کی جان چلی گئی تھی۔ اِس سلسلے میں سبھی ضروری قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور قانون کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہے۔
Site Admin | December 16, 2025 9:26 PM
گوا پولیس نے مفرور ملزمان سوربھ اور گورو لوتھرا کے دلّی پہنچنے پر انھیں تحویل میں لے لیا ہے