گوا پولیس نے، Birch by Romeo Lane  نائٹ کلب کے 4 مالکوں میں سے ایک، اجے گپتا کو حراست میں لیا ہے۔

گوا پولیس نے، Birch by Romeo Lane  نائٹ کلب کے 4 مالکوں میں سے ایک، اجے گپتا کو حراست میں لیا ہے۔ اِس کلب میں ہفتے کے روز ایک بھیانک آگ حادثے میں 25 افراد کی جانیں چلی گئی تھیں۔

ریاستی پولیس نے گپتا اور ایک دیگر مالک سریندر کمار کھوسلا کے خلاف ایک لُک آؤٹ سرکولر LOC جاری کیا تھا۔ حراست کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے گوا پولیس کے ترجمان نے کہا کہ یہ چھٹا شخص ہے، جسے اِس کیس کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس افسروں نے بتایا کہ گپتا کو، گوا لانے کی تمام تر کارروائی پوری ہو جانے کے بعد، جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔×