December 9, 2025 9:41 AM

printer

گوا نائٹ کلب آتش زدگی سانحہ کے معاملے میں عدالتی جانچ کے دوران مقامی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی بڑی کوتاہیوں کا انکشاف ہوا ہے

گوا نائٹ کلب آتش زدگی سانحہ کے معاملے میں عدالتی جانچ کے دوران مقامی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی بڑی کوتاہیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اس دوران پولیس نے کلیدی ملزم کو پکڑنے کی کارروائی شروع کردی ہے، جو بیرون ملک فرار ہوگیا ہے۔ جانچ کے دوران پایا گیا کہ مقامی سرپنچ نے کلب کیلئے تجارتی لائسنس سمیت کئی اجازت نامے جاری کئے۔ اس کے علاوہ مقامی انتظامیہ اُس احاطے کو Seal کرنے میں ناکام رہی، جو گوا پنچایت راج قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، مارچ 2024 سے غیر قانونی طریقے سے چل رہا تھا۔ گوا پولیس نے پتہ لگایا ہے کہ دو کلیدی ملزمین گوربھ اور سوربھ لُوتھرا واقعے کے کچھ گھنٹوں بعد 7 دسمبر کی صبح ساڑھے پانچ بجے تھائی لینڈ کے Phuket فرار ہوگئے۔ اس بارے میں لُک آؤٹ سرکلر، LOC جاری کردیا گیا ہے۔ پولیس ملزمین کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے CBI کے انٹرپول ڈویژن کے ساتھ تال میل قائم کررہی ہے۔ دوسری جانب حکومت  20 مہلوکین کے جسدخاکی کی منتقلی میں مکمل تعاون کررہی ہے۔ سیفٹی کے نئے پیمانوں کو ترتیب دینے کیلئے ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔×