ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 3, 2025 3:33 PM

printer

گوا میں Bichohim کے گاؤں Shirgao کے شری Lairia Zatra فیسٹیول میں مچی بھگدڑ میں 6 افراد ہلاک اور 80 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

گوا میں Bichohim کے گاؤں Shirgao کے شری Lairia Zatra فیسٹیول میں مچی بھگدڑ میں 6 افراد ہلاک اور 80 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ آج صبح سویرے پیش آیا، جب ہزاروں عقیدتمند مندر میں صدیوں پرانی رسم کو دیکھنے اور اس میں شرکت کرنے کے لیے، مندر میں جمع ہوئے، جہاں بھکت یا دھونڈ ننگے پاؤں دھکتے ہوئے انگاروں پر چلتے ہیں۔ زخمیوں کا علاج Mapusa District Hospital کے Bicholim Health Centre اور Goa Medical College and Hospoital میں جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرومود ساونت نے زخمیوں سے Mapusa ضلع اسپتال میں ملاقات کی۔ تمام ضروری طبی بندوبست کیا گیا ہے اور حکومت ہر مریض کی حالت کی نگرانی کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثے میں زندگیوں کے ضائع ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی تمنا کی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں