گوا میں Bardez تعلقہ کے Arpora علاقے میں ایک کلب میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کے حادثے میں 25 افراد ہلاک اور بہت سے زخمی ہوگئے، جس کے بعد مقامی حکام نے فوری کارروائی شروع کردی۔ آگ لگنے کا یہ حادثہ کلب کے اندر Electrical Fireworks کے سبب ہوا۔
نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے اُن لوگوں کے کنبوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے، جو گوا کے Arpora علاقے میں اپنے عزیزوں سے محروم ہوگئے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آگ لگنے کے اِس المناک حادثے میں لوگوں کی جانیں ضائع ہونے پر اُنھیں گہرا افسوس ہوا ہے۔
جناب رادھا کرشنن نے کہا کہ وہ دُکھ کی اِس گھڑی میں محروم کنبوں کے ساتھ ہیں اور اُن کیلئے دعا گو ہیں۔ انھوں نے اِس حادثے میں زخمی ہونے والے سبھی افراد کیلئے جلد صحتیابی کی بھی دُعا کی ہے۔