November 28, 2025 9:35 PM

printer

گوا میں بھارت کا 56واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول رنگارنگ ایوارڈ تقریب کے ساتھ ختم ہوگیا ہے

بھارت کا 56 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول، IFFI تقسیمِ انعامات تقریب کے ساتھ گوا کے پنجی میں اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران Ashleigh Mayfair کی ہدایت کاری میں بنی ویتنام کی فلم Skin of Youth نے گولڈن peacock ایوارڈ جیتا ہے۔
سِلور peacock زمرے میں سنتوش Davakhar نے مراٹھی فلم گوندھل کیلئے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ جیتا۔ وہیں Ubeimar Rios نے اسپین کی فلم A Poet کیلئے بہترین مرد اداکار، جبکہ Jara Sofija Ostan نے سلوونیہ کی فلم Littl Trouble Girls میں اپنی اداکاری کیلئے بہترین خاتون اداکارہ کا انعام جیتا۔ ایرانی فلمساز Hesam Farahmand اور Estonia کے ہدایت کار Tonis Pill نے Best Debut Feature فلم کے ہدایت کار کا مشترکہ ایوارڈ حاصل کیا۔ وہیں انڈین فیچر فلم کے Best Debut ڈائریکٹر کا انعام Karan Singh Tyagi کو فلم Kesari Chapter 2 کیلئے دیا گیا۔ بہترین ویب سیریز، OTT کا انعام، Bandish Bandits Season 2 کو دیا گیا۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے IFFI کو خواتین اور نوجوان تخلیق کاروں کو بااختیار بنانے والا انعقاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم فیسٹول کے دوران خواتین ہدایت کاروں کی50 فلموں کی نمائش کی گئی، جو کہ شمولیت اور با اختیار بنائے جانے کی جانب مضبوط قدم ہے۔ اس دوران اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سیکریٹری سنجے جاجو نے کہا کہ بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹول IFFI نے نہ صرف تخلیق کاروں کو مواقع فراہم کیے بلکہ بھارتی پرچم کو دنیا بھر میں پہنچایا۔ جناب جاجو نے مزید کہا کہ فلم فیسٹول کا یہ ایڈیشن، تعداد اور معیار دونوں اعتبار سے سب سے یادگار رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔