گوا میں اِس ماہ کی 27 تاریخ سے انڈیا اینرجی وویک 2026 کا انعقاد کیا جائے گا۔ اِس چار روزہ تقریب میں حکومتی رہنما صنعتکار اور اختراع کار توانائی سے متعلق ایک قابل بھروسہ، پائیدار اور کفایتی مستقبل کی جانب پیش قدمی کے سلسلے میں بات چیت کریں گے۔ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے کہا ہے کہ یہ تقریب توانائی کی یقینی فراہمی، اہم سرمایہ کاری اور کاربن کے اخراج کو ختم کرنے کی سمت عملی طریقۂ کار کو مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اس پروگرام میں امریکہ، یوروپ، مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا بحرالکاہل خطے کے مندوبین کے شرکت کرنے کا امکان ہے۔
Site Admin | January 6, 2026 9:48 PM
گوا میں اِس ماہ کی 27 تاریخ سے انڈیا اینرجی وویک 2026 کا انعقاد کیا جائے گا