ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 30, 2025 9:33 PM

printer

گواہاٹی میں خواتین کے ICC عالمی کپ میں بھارت نے سری لنکا کی جیت کیلئے 271 رن کا نشانہ رکھا ہے

آج شام گواہاٹی میں خواتین کے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے ICC عالمی کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں بھارت کے خلاف سری لنکا کو جیت کیلئے 271 رن کا نشانہ ملا ہے۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 47 اوورز میں8 وکٹ پر269 رن بنائے۔ بارش کی وجہ سے کھیل کو 47 اوورز کا کردیا گیا تھا اور Duckworth Lewis طریقۂ کار کے تحت جیت کے نشانے کو271 رن کر دیا گیا۔اب سے کچھ دیر پہلے سری لنکا نے 15 اوورز میں 2 وکٹ پر 82 رن بنا لئے تھے۔
اِس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔بھارت کیلئے Amanjot Kaur نے سب سے زیادہ 57 رن بنائے۔ سری لنکا کیلئے گیند باز Inoka Ranweera نے 4 وکٹ حاصل کیے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔