ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 18, 2025 9:49 AM | NMCG Committee Meet

printer

گنگا کی صفائی ستھرائی کے قومی مشن NMCG کی ایگزیکٹو کمیٹی کی 67 ویں میٹنگ کی جانب سے گنگا کے طاس کے علاقوں میں سائنسی بنیادوں پر دریا کے انتظام اور آلودگی کی روک تھام کو مضبوط بنانے کے لیے اہم تحقیقی پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل راجیو کمار مِتّل نے کَل نئی دلی میں اِس میٹنگ کی صدارت کی، جس میں گنگا کی صفائی ستھرائی کے قومی مشن کی اس حکمت عملی میں پیش رفت کو اجاگر کیا گیا جس کے تحت دریا کے طویل مدتی بندوبست کے لیے سائنس، اے آئی ٹولز اور بروقت ہائیڈرولوجیکل ماڈلنگ کو شامل کیا جا رہا ہے۔ کمیٹی نے اہم اقدامات کا جائزہ لیا، جن میں ہمالیائی گنگا کے بالائی دھاروں میں گلیشیئر کی مانیٹرنگ، دریا کے قدیم راستے کے ذریعے زیرِ زمین پانی کے ری چارج کے انتظام کے لیے ہائی ریزولوشن سونار ریور بیڈ سروے اور ایک تاریخی جیو اسپیشل ریور ڈیٹا بیس کی تشکیل شامل ہے۔

میٹنگ میں صاف کیے گئے سیویج کی محفوظ ٹرانسپورٹیشن اور اسکول کے بچوں کے لیے رسائی اقدامات کے ذریعے دلی میں دریائے یمنا کی صفائی ستھرائی اور احیا پر بھی زور دیا گیا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔