December 8, 2025 10:04 AM | India Sri Lanka Relief

printer

گزشتہ ہفتے آئے سمندری طوفان سے ہوئی زبردست تباہی کے بعد جزیرائی ملک سری لنکا کو بھارت کی جانب سے دی  جا رہی انسانی امداد کی بدولت اُبھرنے میں کافی مدد مل رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے آئے سمندری طوفان سے ہوئی زبردست تباہی کے بعد جزیرائی ملک سری لنکا کو بھارت کی جانب سے دی  جا رہی انسانی امداد کی بدولت اُبھرنے میں کافی مدد مل رہی ہے۔ بھارت نے نقلِ مکانی پر مجبور خاندانوں، متاثرہ برادریوں اور نہایت متاثرہ ضلعوں میں گزر بسر کیلئے مدد فراہم کرنے کی خاطر امداد کی تازہ کھیپ بھیجی ہے۔

300 میٹرک ٹن پر مشتمل ہنگامی راحت ساز و سامان کی کھیپ کو آپریشن ساگر بندھو کے تحت باضابطہ طور پر سری لنکا کے سپرد کیا گیا۔ یہ تمل ناڈو حکومت کی جانب سے دی جا رہی ایک ہزار ٹن امداد کا حصہ ہے۔

بھارت نے، آپریشن ساگر بندھو کے تحت تمل ناڈو کی جانب سے سری لنکا کو ایک ہزار ٹن کی امداد کے حصے کے طور پر 300 میٹرک ٹن پر مشتمل ہنگامی راحت ساز و سامان پہنچایا ہے۔ ایک دوسری کشتی جس پر 700 ٹن ساز و سامان لدا ہے، آج دوپہر ٹرِنکومالی پہنچے گی۔ اس سے پہلے سری لنکا میں بھارتی ہائی کمشنر سنتوش جھا نے، بھارتی امداد سری لنکا کے وزیر   وسنتا سماراسنگھے کے سپرد کی۔ سری لنکا تباہ کُن سمندری سیلاب سے اُبھرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس میں 618 لوگوں کی موت ہو گئی اور ہزاروں افراد کو نقلِ مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔ بھارت، آپریشن ساگر بندھو اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی کوششوں کے تحت سری لنکا کو انسانی امداد جاری رکھے ہوئے ہے۔