September 30, 2025 5:50 PM

printer

گزشتہ گیارہ برس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی غرض سے پوری لگن سے کام کیا ہے۔

سیوا اور سوشاسن یعنی عوامی خدمات اور اچھی حکمرانی  کے منتر سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت، انقلابی تبدیلی لانے اور ترقی کیلئے مسلسل کام کررہی ہے۔ آج ’سیوا پرو‘ کی خصوصی سیریز کے تحت ہم آپ کو بتارہے ہیں کہ کس طرح مودی حکومت، تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے ہندوستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنا رہی ہے اور ملک کو علم کے اعتبار سے سپر پاور بننے میں مدد فراہم کررہی ہے۔

گزشتہ 11 برس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی سرکار نے معیاری تعلیم، جدید ہنر، روزگار اور کامیاب کاروباری بننے کیلئے درکار مدد فراہم کرکے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی غرض سے پوری لگن سے کام کیا ہے۔ اِس مدت کے دوران بھارت نے اپنے تعلیمی نظام کو اسکول سے لے کر یونیورسٹیوں تک تیزی سے مستحکم کیا ہے۔ IITs، IIMs اور AIIMS جیسے اداروں کی اصلاحات اور توسیع سے سب کیلئے معیاری اور مستقبل کی ضرورتوں کے مطابق تعلیم فراہم کرنے کے حکومت کے مضبوط عہد کی عکاسی ہوتی ہے۔

جولائی 2020 میں حکومت نے قومی تعلیمی پالیسی پیش کی، جس کا مقصد اسکولی تعلیم اور ٹیکنیکل تعلیم سمیت اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مختلف قسم کی اصلاحات لانا تھا۔

اِس سال 29 اپریل کو نئی دہلی میں YUGM Conclave سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے اِس بات کو اُجاگر کیا کہ حکومت ملک کے تعلیمی نظام کو جدید بنارہی ہے، تاکہ اکیسویں صدی کی ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔