ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 4, 2025 9:30 AM

printer

گرینڈ ماسٹرس ایس ایل نارائنن اور دِپتیان گھوش ریپڈ گیمز جیت کر FIDE عالمی کپ-2025 کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

گرینڈ ماسٹرس ایس ایل نارائنن اور دِپتیان گھوش ریپڈ گیمز جیت کر FIDE عالمی کپ-2025 کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں، جبکہ Aronyak Ghosh نے بھی کل Panaji میں راؤنڈ وَن ٹائی بریک کے دوسرے مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اتوار کے روز پہلے ہی 6 بھارتی کھلاڑیوں نے دوسرے راؤنڈ میں اپنی جگہ بنالی تھی اور اب وہ اُن 8 کھلاڑیوں کے ساتھ شامل ہوں گے، جنہیں مقابلے میں 50 سر فہرست کھلاڑیوں میں شامل ہونے کی وجہ سے بلا مقابلہ دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی قرار دیا گیا تھا۔ FIDE عالمی کپ سنگل Elimination ناک آؤٹ کے طور پر کھیلا جارہا ہے۔ اِس میں 82 ملکوں کے 206 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ اِن سبھی کھلاڑیوں کا ہدف بھارتی مایہ ناز کھلاڑی وِشوناتھن آنند سے منسوب وِشوناتھن آنند کپ حاصل کرنا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔