سِکھ مذہب کے بانی، شری گرو نانک دیو جی کا 556واں پرکاش Gurpurab مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ وہ ایک عظیم روحانی معلم تھے، جنہوں نے دیانتداری، رحمدلی اور مدد کرنے کے جذبے سے جینے کے بارے میں لوگوں کو درس دینے میں اپنی زندگی وقف کردی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے گرونانک جینتی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔
اترپردیش کے شہر وارانسی میں آج کارتک پورنیما کے موقع پر ’’دیو دیپاولی‘‘ منائی جارہی ہے، جو دیوتائوں کیلئے روشنیوں کے تہوار کے طور پر بھی معروف ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے نمو گھاٹ پر پہلا دِیا روشن کیا۔دریائے گنگا کے84 گھاٹوں پر تقریباً25 لاکھ دِیئے روشن کئے جارہے ہیں۔ Dashashwamedh گھاٹ پر اس سال کی تقریبات آپریشن سندور کے موضوع پر مبنی ہے۔ شہر میں اِن تقریبات میں 40 سے زیادہ ممالک کے لوگ شرکت کر رہے ہیں۔ دیو دیپاولی کا سلسلہ Tripursura کی تباہی کی کہانی سے جا ملتا ہے جب بھگوان شیو نے شیطان کو شکست دی تھی اور انھیں Tripurari کا نام دیا گیا تھا۔