گروپ آف ٹوئنٹی، G20 وزراء خزانہ اور سینٹرل بینک گورنروں کی دو روزہ میٹنگ جنوبی افریقہ میں ایک مشترکہ اعلامیے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی، جس میں عالمی تعاون کو مستحکم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ Durban میں منعقدہ بات چیت میں تنازعات، تجارتی کشیدگیوں، سپلائی چین میں روکاوٹوں، قرض اور آب و ہوا سے متعلق مسائل سمیت اہم عالمی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ جنوبی افریقہ کی نیشنل Treasury نے ایک بیان میں کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم کو، آج کے حقائق سے زیادہ ہم آہنگ اور جوابدہ ہونے کیلئے، اختراعی رسائی کے ذریعے، اپنی تمام کارروائیوں کو بہتر بنانے کی غرض سے کچھ جامع اصلاحات کی ضرورت ہے۔
Site Admin | July 19, 2025 3:39 PM
گروپ آف ٹوئنٹی، G20 وزراء خزانہ اور سینٹرل بینک گورنروں کی دو روزہ میٹنگ جنوبی افریقہ میں ایک مشترکہ اعلامیے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی،
