January 22, 2026 3:17 PM

printer

گذشتہ 10 سال کے دوران بھارت نے بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور شاندار ترقی کی بدولت حقیقی تبدیلی دیکھی ہے

گذشتہ 10 سال کے دوران بھارت نے بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے اور شاندار ترقی کی بدولت حقیقی تبدیلی دیکھی ہے، جس کے نتیجے میں ملک ایک اہم عالمی قوت بن گیا ہے۔ شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر کے-رام موہن نائیڈو اور گجرات کے نائب وزیرِ اعلیٰ ہرش سَنگھوی نے یہ بات کَل سوئٹزرلینڈ کے شہر Davos میں ایک پروگرام میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہی، جس کا اہتمام عالمی اقتصادی فورم کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر کیا گیا تھا۔ شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بھارت، عالمی اقتصادی نظام کا ایک لازمی حصہ بنتا جارہا ہے اور اِسے محض ابھرتی ہوئی معیشت نہیں کہا جاسکتا۔x