گذشتہ پانچ برس کے دوران کمیونٹی ریڈیو تحریک کی حمایت کے تحت کُل 212 نئے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ حکومت 50 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ اِس پہل کو نافذ کررہی ہے، جسے موجودہ اور نئے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کو مستحکم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں اطلاعات و نشریات کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے یہ بات کہی۔ وزیرِ موصوف نے کہا کہ کُل نئے ریڈیو اسٹیشنوں میں سے 35 اترپردیش میں قائم کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر مروگن نے کہا کہ گذشتہ پانچ برس کے دوران 31 موجودہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کو مالی مدد بھی فراہم کی گئی ہے۔x
Site Admin | December 11, 2025 12:00 AM
گذشتہ پانچ برس کے دوران کمیونٹی ریڈیو تحریک کی حمایت کے تحت کُل دو سو بارہ نئے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔