ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 30, 2025 9:53 PM

printer

گذشتہ مالی برس میں GST کی مجموعی وصولیابی پانچ برس میں دوگنی ہو کر 22 اعشاریہ آٹھ لاکھ کروڑ روپے ہوگئی

 مالی سال 2024-25 کے دوران GST کی مجموعی وصولیابی، گزشتہ پانچ سال میں دو گنا ہو کر اب تک کی بلند ترین سطح 22 لاکھ 80 ہزار کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ GST اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران ٹیکس وصولیابی میں نو اعشاریہ چار فیصد کا سال در سال اضافہ ہوا ہے۔

          سال 2020-21 میں GST کی مجموعی وصولیابی 11 لاکھ 37 ہزار کروڑ روپے تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ اوسط وصولیابی ایک لاکھ 84 ہزار کروڑ روپے ہے۔ ٹیکس دہندگان کی فعال تعداد میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے اور اس سال 30 اپریل تک فعال GST رجسٹریشنز کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 51 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

          اشیاء اور خدمات ٹیکس، GST، کل اپنے نفاذ کے آٹھ سال مکمل کررہا ہے۔

          سال 2017 میں متعارف کرائے گئے GST کو معاشی ارتباط اور ٹیکس اصلاحات کی جانب اہم قدم سمجھا جاتا ہے۔ GST نے متعدد باالراست ٹیکسوں کی جگہ لی اور واحد یونیفائڈ سسٹم بنا۔ GST نے ٹیکس تکمیل کو آسان بنایا، کاروبار کے اخراجات میں کمی کی اور اشیاء کی بین ریاست آزادانہ نقل و حمل کو ممکن بنایا۔

          ان اقدامات نے نہ صرف کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کی بلکہ ٹیکس کے دائرے کو بھی مضبوطی دی۔ GST وصولیابی میں ہورہا مسلسل اضافہ اور ٹیکس دہندگان کی بڑھتی تعداد اس کی کامیابی کی علامت ہے۔X

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں