مالی برس 2025-26 کے دوران، مجموعی گھریلو پیداوار GDP کی شرح ترقی سات اعشاریہ چار فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو گزشتہ مالی برس میں چھ اعشاریہ پانچ فیصد تھی۔ رواں مالی سال کیلئے ابتدائی تخمینے کے مطابق، GDP کا201 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سطح تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ 2024-25 کیلئے عبوری تخمینے کے مطابق جی ڈی پی 187 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ تھی۔اعداد و شمار اور پروگراموں پر عمل درآمد کی وزارت کے مطابق، خدمات کے شعبے میں مضبوط ترقی، GDP کی مجموعی ترقی کا ایک بڑا محرک ہے۔ ثانوی سیکٹر میں مینوفیکچرنگ اور تعمیرات کے شعبے کی شرح نمو 7 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔آکاشوانی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے، ماہرِ اقتصادیات Deepshikha Sikarwar نے اجاگر کیا کہ GDP کی بہتر کارکردگی، پائیدار گھریلو مانگ، سرمایہ اخراجات میں اضافے اور معیشت کے اہم شعبوں میں استحکام کو ظاہر کرتی ہے۔
Site Admin | January 7, 2026 9:39 PM
گذشتہ مالی برس میں 6 اعشاریہ 5 فیصد کے مقابلے اِس مالی سال میں ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار GDP کے 7 اعشاریہ 4 فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے