گذشتہ سال بھارت کی دفاعی سامان کی برآمدات23 ہزار کروڑ روپئے تک پہنچ گئی اور اگلے دو تین سال میں اِس کے دوگنا ہونے کی امید ہے۔ آج پونے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دفاعی تحقیق اور ترقی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی کی گورننگ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر کامت نے کہا کہ مغربی ایشیاء کے ساتھ ساتھ افریقی اور جنوب ایشیائی ملکوں میں بھارت کے دفاعی سازوسامان کی کافی مانگ ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ چھوٹے برہموز میزائل تیار کرنے کا کام جاری ہے اور ہلکے Zorawar ٹینک بنانے کا کام بھی تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی کی تقسیم اسناد کی 14ویں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران بھارتی مسلح افواج کو DRDO کے اندرونِ ملک تیار کردہ ہتھیاروں، اسلحہ اور سازوسامان سے کافی مدد ملی۔ انھوں نے کہا کہ میزائل اور سازوسامان کی تیاری میں پوری طرح خود کفالت حاصل کرنے کیلئے محکمۂ دفاع کی صنعت اور تعلیمی اداروں کی معاونت سے 15 خصوصی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔
Site Admin | August 9, 2025 9:46 PM
گذشتہ سال بھارت کی دفاعی سامان کی برآمدات23ہزار کروڑ روپئے تک پہنچ گئیں۔ دفاعی تحقیق اور ترقی کے محکمے کے سکریٹری کے مطابق اگلے دو تین سال میں یہ دوگنا ہوجائے گی
