July 12, 2025 9:39 PM

printer

گذشتہ روز اسرائیلی حملے میں غزہ میں 28 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق وسطی غزہ کے دیر البلاح علاقے میں اسرائیلی حملے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے جن میں چار بچے اور دو خواتین شامل ہیں

گذشتہ روز اسرائیلی حملے میں غزہ میں 28 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق وسطی غزہ کے دیر البلاح علاقے میں اسرائیلی حملے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے جن میں چار بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ دیگر چار افراد ایک پیٹرول پمپ پر حملے میں ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 15 افراد جنوبی غزہ کے خان یونس علاقے میں ہلاک ہوگئے۔ اسرائیل فوج کے مطابق گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 250 مقامات کو نشانہ بنایا گیا جن میں ملی ٹنٹ، اسلحہ خانے، سرنگیں اور حماس کی دیگر تنصیبات شامل ہیں۔