گجرات کے دہشت گردی مخالف دستے ATS نے گاندھی نگر میں Adalaj سے تین مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ابتدائی چھان بین سے معلوم ہوا ہے کہ یہ تین دہشت گرد ISIS کے ساتھ منسلک تھے۔ اِن دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
یہ تین دہشت گرد ملک کے مختلف حصوں میں حملے کرنے کی سازش تیار کررہے تھے۔ ATS اِن تینوں سے پوچھ تاچھ کررہی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔