July 9, 2025 2:58 PM

printer

گجرات کے وڈورا ضلعے میں Padra کے نزدیک آج صبح ایک پل کے منہدم ہونے سے 9 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے

گجرات کے وڈورا ضلعے میں Padra کے نزدیک آج صبح ایک پل کے منہدم ہونے سے 9 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ آنند اور وڈودرا ضلعوں کو جوڑنے والے گمبھیرا پل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا، جس کے نتیجے میں پانچ گاڑیاں مہی ساگر ندی میں گر گئیں۔ وڈودرا ضلعی انتظامیہ سمیت مقامی حکام نے فوری طور پر بڑے پیمانے پر بچاؤ کا کام شروع کیا۔ وڈودرا کے ایس پی روہن آنند نے کہا کہ مقامی افراد اور تیراک بھی بچاؤ کے کام میں شامل ہوگئے ہیں۔ تلاش اور بچاؤ کے کام میں کشتی کے ذریعے مدد فراہم کرنے کیلئے آنند سے آگ بجھانے ولے عملے کی تین ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔