گجرات کے وڈودرہ ضلع میں دریا پر بنے ایک پُل کے گرجانے کے حادثے میں مزید تین لاشیں برآمد ہونے کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔ کَل Padra قصبے کے Gambhira گاؤں کے نزدیک چار دہائی پرانے پُل کے ایک حصے کے مہیساگر دریا میں گرجانے سے مختلف گاڑیاں دریا میں گر گئی تھیں۔ بچاؤ کارروائی اب بھی جاری ہے۔ ضلع انتظامیہ بچاؤ کارروائیوں کی مسلسل نگرانی کررہی ہے۔ اس دوران وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔×
Site Admin | July 10, 2025 2:53 PM
گجرات کے وڈودرہ ضلع میں دریا پر بنے ایک پُل کے گرجانے کے حادثے میں مزید تین لاشیں برآمد ہونے کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے