January 23, 2026 9:45 PM

printer

گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے گجرات رُورَل ہاؤسنگ بورڈ کے مستفیدین کے سود کے جرمانے معاف کرنے کا اہم اعلان کیا

گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے گجرات رُورَل ہاؤسنگ بورڈ کے مستفیدین کے سود کے جرمانے معاف کرنے کا اہم اعلان کیا۔ فیصلے کے مطابق دیہی کنبوں کو مکانات کی اُن کی مجموعی قسطوں پر دو فیصد ماہانہ سود کے جرمانے سے چھوٹ دینے والی راحت اسکیم متعارف کرائی گئی ہے۔ اِس فیصلے سے 9 ہزار سے زیادہ دیہی کنبوں کو مالی راحت ملے گی، جن کے مجموعی طور پر 154 کروڑ روپے سے زیادہ کا سود معاف کیا جائے گا۔