آج گجرات میں ہرش سانگھوی کو نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف دلایا گیا۔ گورنر آچاریہ دیورت نے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیروں کو عہدے کا حلف دلایا۔ وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، اِس موقع پر موجود تھے۔ حلف برداری کی یہ تقریب گاندھی نگر میں مہاتما مندر میں منعقد کی گئی۔
ایک بڑے سیاسی واقعہ میں پوری ریاستی کابینہ نے کَل مبینہ طور پر اپنا استعفی دے دیا تھا، جس میں وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل شامل نہیں تھے۔
Site Admin | October 17, 2025 3:05 PM
گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے آج اپنی کابینہ رد و بدل کی ہے۔ ہرش سانگھوی کو نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف دلایا گیا ہے