December 4, 2025 9:20 AM | Rann Utsav Gujrat

printer

گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل آج سفید رن، Dhordo-Kutch پر جاری رن اُتسو کا دورہ کریں گے اور سفید رن پر مکمل چاند کی خوبصورتی کے مسحور کُن نظارے کا دیدار کریں گے۔

گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل آج سفید رن، Dhordo-Kutch پر جاری رن اُتسو کا دورہ کریں گے اور سفید رن پر مکمل چاند کی خوبصورتی کے مسحور کُن نظارے کا دیدار کریں گے۔ کَچھ کی گوناگوں ثقافت، روایات اور ضیافت کا مظاہرہ کرنے والے رن اُتسو نے، دنیا بھر سے ہزاروں سیاحوں کو اپنی جانب راغب کیا۔

وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل رن اُتسو کے دوران آج شام ثقافتی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس سال سفید رن سیاحوں کیلئے 23 نومبر سے کھل گیا ہے۔ جاری سیزن کے پہلے مکمل چاند کے موقعے پر آج بڑی تعداد میں سیاح Dhordo پہنچ رہے ہیں، تاکہ چاند کی روشنی سے جگمگاتے رن کی خوبصورتی کا دیدار کر سکیں۔ سرحدی ضلعے کَچھ میں سیاحت کی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنائی ہے۔ اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے، UNWTO کی جانب سے Dhordo کے سفید رن کو بہترین سیاحتی گاؤوں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا گیا، جس کے بعد ہر سال منعقد ہونے والے چار ماہ طویل رن اُتسو سے اسے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہو گئی۔

گجرات ٹورزم، ضلع انتظامیہ اور گجرات ریاستی سڑک ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے سیاحوں کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔