گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل آج اپنی کابینہ میں ردّ و بدل کریں گے۔ گاندھی نگر میں مہاتما مندر میں حلف برداری کی تقریب ہوگی۔ گورنر اچاریہ دیورَت وزراء کو عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔ کابینہ میں ردّ و بدل سے پہلے گجرات کے سبھی 16 وزراء نے وزیر اعلیٰ کو اپنے استعفے سونپ دیے۔ وزیر اعلیٰ اُن کے استعفے قبول کر لیے ہیں۔
کابینہ میں یہ اہم ردّ و بدل تقریباً 3 سال کی موجودہ مدّتِ کار اور اہم مقامی بلدیاتی انتخابات سے کچھ مہینے پہلے ہو رہا ہے۔ خبروں سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ بڑی تعداد میں موجودہ وزراء کو کابینہ میں شامل نہیں کیا جائے گا اور خاص طور سے نوجوان لیڈروں اور خواتین نمائندوں سمیت نئے چہرے شامل کیے جانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
حلف برداری کی تقریب میں BJP کے اعلیٰ رہنما شامل ہوں گے اور پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈّا پہلے ہی گاندھی نگر پہنچ چکے ہیں۔×