ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 26, 2025 3:13 PM

printer

گجرات کے احمدآباد اور سورت میں ایک بڑی کارروائی میں بنگلہ دیش کے پانچ سو پچاس سے زیادہ غیر قانونی امیگرینٹس کو حراست میں لیا گیا ہے۔

گجرات کے احمد آباد اور سورت شہروں میں بڑے پیمانے پر کارروائی کے دوران 550 سے زیادہ غیرقانونی امیگرینٹس کو حراست لیا گیا ہے۔ 450 بنگلہ دیشی امیگرینٹس، جو مبینہ طور پر احمد آباد میں غیرقانونی طور پر رہ رہے تھے، آج صبح پولیس نے حراست میں لے لیا۔ احمد آباد کی کرائم برانچ نے اسپیشل آپریشن گروپ، اکنامک Offences Wing کے ساتھ مل کر آج صبح شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر رہ رہے غیر ملکی باشندوں کو حراست میں لینے کیلئے محاصرے کی کارروائی کو انجام دیا۔ احمد آباد کرائم برانچ کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس شرد سنگھل نے بتایا کہ 457 دراندازوں کو حراست میں لیا گیا ہے اور اُن سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ اِن سبھی کو اِن کے ملک واپس بھیجا جائے گا۔

اُدھر سورت میں اِسی طرح کی کارروائی کے دوران شہر کی پولیس نے چھ پولیس تھانوں کے علاقوں میں تلاشی کی ایک بڑی کارروائی کے دوران 100 سے زیادہ بنگلہ دیشی باشندوں کو حراست میں لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ لوگ برسوں سے شہر میں رہ رہے تھے۔ اِن کے پاس جعلی دستاویزات تھے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں