گجرات کی کابینہ میں بڑی تبدیلی عمل میں آئی ہے۔ ماجورا سے MLA ہرش سَنگھوی جو اِس سے قبل کابینہ میں داخلی امور کے وزیر مملکت تھے، نے آج بھوپیندر پٹیل کی قیادت والی سرکار میں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ گجرات کے گورنر آچاریہ دیو وَرت نے گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں منعقدہ ایک تقریب میں 20 دیگر وزراء کو بھی عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ نئے شامل ہونے والے وزیروں میں پانچ کابینہ درجے کے وزیر، آزادانہ چارج کے ساتھ تین وزیرمملکت اور 12 وزیر مملکت شامل ہیں۔ اِس سے قبل، کابینی وزرا کانو بھائی دیسائی، رُشی کیش پٹیل اور کُنور جی بھائی باوَلیا اور وزیر مملکت پرشوتم سولنکی کو موجودہ کونسل میں برقرار رکھا گیا۔ اب وزیر اعلیٰ سمیت نئی کابینہ میں وزرا کی تعداد بڑھ کر26 ہوگئی ہے جس میں تین خواتین وزیر شامل ہیں۔
Site Admin | October 17, 2025 9:46 PM
گجرات کی کابینہ میں بڑی تبدیلی عمل میں آئی ہے۔ ماجورا سے MLA ہرش سَنگھوی جو اِس سے قبل کابینہ میں داخلی امور کے وزیر مملکت تھے، نے آج بھوپیندر پٹیل کی قیادت والی سرکار میں نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا