گجرات سرکار نے ایئر انڈیا کے طیارہ حادثے کے تناظر میں احمد آباد کے B.J. میڈیکل کالج میں DNA جانچ کے انتظامات کیے ہیں۔ طیارے کے مسافروں کے اہل خانہ اور قریبی افراد، خاص طور پر ان کے والدین اور بچوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد متاثرین کی شناخت کیلئے اپنے نمونے مذکورہ کالج میں جمع کرائیں۔ یہ بات، گجرات کے محکمۂ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری Dhananjay Dwivedi نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 50 زخمیوں کو احمدآباد سول اسپتال لایا گیا ہے اور انہیں بہترین علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
جناب Dwivedi نے اجاگر کیا کہ احمد آباد سول اسپتال میں طلباء کا ہاسٹل، اسٹاف کوارٹرس اور دیگر رہائشی عمارتیں اُس علاقے میں واقع ہیں، جہاں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
Site Admin | June 12, 2025 9:41 PM
گجرات کی حکومت نے متاثرین کے اہل خانہ سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ شناخت کیلئے DNA کے نمونے فراہم کریں۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد میں گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی شامل تھے۔
