January 8, 2026 2:42 PM

printer

گجرات میں Prabhas Patan میں سومناتھ مندر پر پہلے حملے کے ایک ہزار سال پورے ہونے کے موقع پر سومناتھ سوابھیمان پَرو شروع ہوگیا ہے۔

گجرات میں Prabhas Patan میں سومناتھ مندر پر پہلے حملے کے ایک ہزار سال پورے ہونے کے موقع پر سومناتھ سوابھیمان پَرو شروع ہوگیا ہے۔ محمود غزنی نے 1026 میں سومناتھ مندر پر حملہ کیا تھا۔ اِس پَرو کے ساتھ ہی سومناتھ مندر کے افتتاح کے 75 سال بھی پورے ہورہے ہیں۔ چار روزہ تقریب کے دوران بھارت کی ثقافت اور متعدد روحانی، ثقافتی اور سماجی ہستیاں مندر کے احاطے میں شامل ہوں گی۔ اِس کے علاوہ، تین ہزار ڈرون کے ذریعے مندر کی تاریخ پیش کی جائے گی اور 243 مندروں میں لگاتار 72 گھنٹے کا Omkar Jap ہوگا اور ایک عظیم الشان شوریے یاترا نکالی جائے گی۔

سومناتھ سوابھیمان پَرو شروع ہونے پر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ پَرو ملک کے اُن بے شمار سپوتوں کو یاد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جنہوں نے اپنے اصولوں اور اقدار سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ بعد کی صدیوں میں بار بار کے حملوں کے باوجود عقیدتمندوں کے غیرمتزلزل عقیدے اور بھارت کے تہذیبی عزم کی بدولت سومناتھ کو دوبارہ تعمیر کیا گیا۔ جناب مودی نے سومناتھ کے اپنے پہلے دوروں کی کچھ تصویریں بھی سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں اور انہوں نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ #Somnath Swabhiman Parv کا استعمال کرتے ہوئے، اپنے تجربات اور احساسات کا اظہار کریں۔x