گجرات میں DNA میچ کرنے کا عمل جاری ہے اور طیارہ حادثے کے متاثرین کی شناخت کی جارہی ہے۔ گجرات کے داخلی امور کے وزیر مملکت برش سنگھوی نے کہا ہے کہ کل رات نو بجے تک 19 ڈی این اے سیمپل میچ کرلئے گئے تھے۔ جاری کوششوں کے حصے کے طور پر فارنسک ٹیمیں پوری پوری رات کام کررہی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ DNA سیمپل میچ کئے جاسکیں۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ طیارہ حادثے میں مرنے والوں میں شامل سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی آخری رسومات راجکوٹ میں ادا کی جائیں گی۔ DNA ٹیسٹ کے نتیجے آنے کے بعد تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
اسی دوران، مرنے والوں کے اہل خانہ کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال میں وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔ احمد آباد کے سول اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ، ڈاکٹر راکیش جوشی نے کہا کہ ہر متاثر کے لئے ایک علیحدہ ٹیم اور مفت ایمبولینس سروس فراہم کی گئی ہے۔
Site Admin | June 15, 2025 9:59 AM
گجرات میں DNA میچ کرنے کا عمل جاری ہے اور طیارہ حادثے کے متاثرین کی شناخت کی جارہی ہے