ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 13, 2025 3:00 PM

printer

گجرات میں پتنگ اڑانے کا بین الاقوامی فیسٹول   جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔

گجرات میں پتنگ اڑانے کا بین الاقوامی فیسٹول   جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے ہفتہ کے روز احمدآباد میں سابرمتی Riverfront پر پتنگ اڑاکر اِس فیسٹول کا افتتاح کیا تھا۔ اس میں ملک کی دیگر 11 ریاستوں کے 52 شرکاء کے ساتھ ساتھ 47 ملکوں کے پتنگ اڑانے والے 143 افراد حصہ لے رہے ہیں۔ اس بار فیسٹول کا موضوع ہے ”احتیاط اور بقا“۔ گجرات کے 11 شہروں سے 417 پتنگ اڑانے والے پرجوش افراد اس فیسٹول میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ اس سال 11 ملکوں کے سفیر بھی تقریبات میں شامل ہیں۔ یہ فیسٹول گجرات میں ایک ساتھ کئی مقامات پر ہورہا ہے۔ ان میں احمدآباد، وڈودرہ، سورت، راج کوٹ، Dhordo، شیوراج پور Beach اور مجسمہئ اتحاد شامل ہیں۔ پتنگ اڑانے کا یہ فیسٹول کل ختم ہوجائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔