گجرات میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی کا پہلا مرحلہ تقریباً مکمل ہونے کے قریب ہے اور اِس ماہ کی 12 تاریخ کو پہلی فہرست کا مسودہ شائع ہوگا۔ اِس مہم کے تحت ریاست بھر میں 99 فیصد سے زیادہ تصدیق کا عمل پورا ہوا۔
ووٹر فہرستوں کو درست کرنے کی ایک بڑی کوشش کے تحت گجرات میں 99 فیصد تصدیق کا عمل مکمل ہوا ہے، جس کے تحت پانچ کروڑ سے زیادہ ووٹروں کا احاطہ کیا گیا۔ ووٹر فہرستوں کو درست کرنے کی اِس مہم کے نمایاں اثرات مرتب ہوئے اور 40 لاکھ 47 ہزار مستقل طور پر نقلِ مکانی کرچکے ووٹروں، 18 لاکھ سے زیادہ فوت ہوچکے ووٹروں اور 10 لاکھ 37 ہزار سے زیادہ ایسے ووٹروں کی نشاندہی کی گئی، جن کا کچھ اتہ پتہ نہیں ہے۔ سورت میں SIR مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ضلع کلکٹر سوربھ پاردھی نے کہا کہ 73 فیصد سے زیادہ گنتی کے فارم واپس آئیں ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اِس عمل کو جلد سے جلد پورا کریں۔SIR، ملک میں انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کی خاطر ایک اہم کوشش ہے۔