ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 21, 2025 9:24 AM | Gujrat Rains

printer

گجرات میں سوراشٹر اور جنوبی گجرات کے ساحلی ضلعوں میں دور دور تک تیز بارش ہونے کی اطلاع ملی ہے۔  

گجرات میں سوراشٹر اور جنوبی گجرات کے ساحلی ضلعوں میں دور دور تک تیز بارش ہونے کی اطلاع ملی ہے۔   مقامی باندھوں اور دریاؤں کا پانی کنارے سے باہر بہہ رہا ہے، جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور خطّے میں روزمرہ کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ جونا گڑھ، دیو بھومی دوارکا، پوربندر اور گیر سومناتھ سمیت بارش سے متاثرہ ضلعوں میں راحت اور بچاؤ کارروائی انجام دی گئی ہے۔

جونا گڑھ ضلعے اور پور بندر کے بعض حصوں میں کل  بہت تیز بارش ہوئی۔ جونا گڑھ ضلعے کے Mendarda میں 13 انچ بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش سے متاثرہ ضلعوں کے 200 سے زیادہ گاؤں میں بجلی کی سپلائی پر اثر پڑا ہے۔ پانی بھر جانے کی وجہ سے تقریباً 240 سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ اِن میں ریاستی شاہراہیں بھی شامل ہیں۔ کل پور بندر میں بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ سوراشٹر کے سب سے بڑے Shetrunjay ڈیم کے تقریباً 56 پھاٹک کھول دیے گئے ہیں اور آس پاس کے گاؤوں میں چوکسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ جنوبی گجرات کے ضلعوں میں بھی کہیں اوسط اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے۔

موسمیات محکمے نے دیو بھومی دوارکا کے لیے ریڈ الرٹ اور سوراشٹر اور جنوبی گجرات کے 10 ضلعوں کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔