جنگلاتی زندگی کے تحفظ میں ایک بڑی کامیابی یہ سامنے آئی ہے کہ گجرات میں ایشیائی شیروں کی آبادی میں قابلِ ذکر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب اِن کی تعداد 891 ہوگئی ہے۔ شیروں کی آبادی کے آج جاری 16 ویں اندازے کے مطابق اب مجموعی آبادی میں 196 نَر شیر، 330 مادہ شیر اور بڑی تعداد میں اُن کے بچے شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے Gir میں ایشیائی شیروں کی آبادی میں اِس اضافے کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ یہ دیکھ کر خاصا اطمینان ہورہا ہے کہ پروجیکٹ Lion کے تحت کی جارہی کوششیں گجرات میں شیروں کے تحفظ کو یقینی بنارہی ہیں اور ساتھ ہی اُن کیلئے ایک سازگار ماحول بھی فراہم کررہی ہیں۔ x
Site Admin | May 21, 2025 11:44 PM
گجرات میں ایشیائی شیروں کی آبادی میں قابلِ ذکر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےاور اب اِن کی تعداد آٹھ سو اکیانوے ہوگئی ہے۔