گجرات آج اپنا یومِ تاسیس منا رہا ہے۔ بامبے اسٹیٹ سے لسانی بنیاد پر علیحدہ ہونے کے بعد پہلی مئی 1960 کو ریاست وجود میں آئی تھی۔ قیام کے دن کی ریاستی سطح کی تقریبات پنچ محل ضلعے میں گجرات کے گورنر آچاریہ دیو بَرت اور وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی موجودگی میں منعقد ہوں گی۔
ایک رپورٹ
V/C – Aparna Khunt
گجرات گورَو دیوس کے موقع پر وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل پنچ محل ضلعے میں 649 اعشاریہ 77 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ شام میں SRP گراؤنڈ پر گورنر آچاریہ دیو بَرت کی موجودگی میں ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
گورنر اور وزیر اعلیٰ 6 افراد کو ریاست کی ترقی میں اُن کے نمایاں تعاون کے لیے گجرات گریما ایوارڈ پیش کریں گے۔ 5 فیصد کی آبادی کے ساتھ گجرات کا بھارت کی GDP میں 8 اعشاریہ 2 فیصد کا تعاون ہے۔ گجرات کا ملک کی برآمدات میں 30 فیصد سے زیادہ حصہ ہے، جبکہ بھارت کے GST مالیہ میں 8 فیصد کی حصے داری ہے۔