ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 20, 2025 9:45 PM

printer

کینیڈا کے شہر Vancouver میں روس اسٹریٹ گُرودوارہ میں خالصتان حامی تحریروں اور تصویروں کے ساتھ توڑ پھوڑ کی گئی ہے

کنیڈا کے شہر Vancouver کے ایک معروف گرودوارہ میں رات بھر خالصتان حامی شرپسندوں کے ذریعے توڑ پھوڑ کی گئی، جس سے مقامی سکھ برادری میں کافی غم و غصہ ہے۔ یہ واقعہ خالصہ دیوان سوسائٹی گرودوارہ میں پیش آیا، جسے عام طور پر راس اسٹریٹ گردوارہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ گردوارہ انتظامیہ نے ایکس کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں، جس میں گردوارے کے پارکنگ علاقے کے ارد گرد دیوار کے ساتھ ساتھ کئی جگہوں پر لفظ ’’خالصتان‘‘ اسپرے پینٹ کیا گیا ہے۔ گرودوارے میں کی گئی یہ توڑ پھوڑ کل صبح منظر عام پر آئی۔ اتفاق سے اسی دن برٹش کولمبیا کے شہر سرے نے دنیا کی سب سے بڑی بیساکھی پریڈ کی میزبانی کی۔ کنیڈا کے میڈیا کی خبروں کے مطابق Vancouver پولیس محکمہ، فی الحال اس واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ خالصہ دیوان سوسائٹی نے ایک بیان میں اِس واقعے کی مذمت کی ہے اور اسے سکھ برادری کے اندر خوف اور تفریق پھیلانے کی ایک دانستہ کوشش قرار دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں