ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

کینیڈا کے ایک پارلیمانی رکن Chandra Arya نے کینیڈا میں مقیم ہندو اور سِکھ برادریوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ خالستانی انتہا پسندوں کے خلاف اظہار رائے کریں اور سخت سرکاری کارروائی کا مطالبہ کریں۔

کینیڈا کے ایک پارلیمانی رکن Chandra Arya نے کینیڈا میں مقیم ہندو اور سِکھ برادریوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ خالستانی انتہا پسندوں کے خلاف اظہار رائے کریں اور سخت سرکاری کارروائی کا مطالبہ کریں۔ اُن کا یہ بیان اُس حالیہ واقعے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں British Columbia میں واقع لکشمی نرائن مندر کو خالستان نواز لوگوں نے نقصان پہنچایا تھا۔

ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جناب آریہ نے کینیڈا کے ہندو چیمبرس آف کامرس کے ایک ویڈیو کو بھی مشترک کیا ہے، جس میں توڑ پھوڑ کی اس کارروائی کی مذمت کی گئی ہے اور اسے کینیڈا میں خالستانی انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے اثر کا ایک Chilling Reminder قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ یہ انتہا پسند عناصر اور زیادہ منظم ہوتے جا رہے ہیں اور ہندوؤں کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں