کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کَل رات بھارت کے 2 روزہ سرکاری دورے پر نئی دلّی پہنچیں۔ وہ آج نئی دلّی میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزیر تجارت پیوش گوئل سے بات چیت کریں گی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ محترمہ آنند کے دورے سے، دو طرفہ نظام کو نئے سرے سے فعال بناکر، اقتصادی تعاون میں گہرائی لاکر اور عوام سے عوام کے درمیان رشتوں کو مزید مستحکم بناکر، بھارت کو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں نئی رفتار پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
انیتا آنند، بھارت کا یہ دورہ، وزیر اعظم نریندر مودی اور کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کرنی کی، ایک دو طرفہ میٹنگ کے انعقاد کے بعد کررہی ہیں۔ یہ میٹنگ اِس سال جون میں کینیڈا کے شہر Kananaskis میں G-7 رہنماؤں کی سربراہ کانفرنس سے الگ منعقد کی گئی تھی۔×