کینیڈا کے انتخابات میں Mark Carney کی قیادت والی لبرل پارٹی کا جیتنا طے ہے۔ تازہ رجحانات کے مطابق لبرل پارٹی 167 سیٹوں پر سبقت لئے ہوئے ہے، جبکہ Pierre Poilievre کی قیادت والی کنزرویٹیو پارٹی 145 سیٹوں میں سبقت حاصل کئے ہوئے ہے۔ اکثریت حاصل کرنے کیلئے کسی بھی پارٹی کو 343 سیٹوں میں سے کم از کم 172 سیٹیں جیتنی ہوتی ہیں۔ پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے Carney نے کینیڈا کے باشندوں سے زور دے کر کہا کہ وہ ایک مضبوط اور آزاد کینیڈا تعمیر کرنے کی خاطر تبدیلی کے کاموں کیلئے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ہمیں توڑنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ وہ ہم پر حکومت کرسکیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا۔
Site Admin | April 29, 2025 2:58 PM
کینیڈا میں مارک کارنی کی لبرل پارٹی، عام انتخابات میں کامیابی کے قریب ہے
