ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 28, 2025 9:50 PM

printer

کینیڈا میں آج صبح سویرے سے ہی پولنگ مراکز کھل گئے ہیں، جہاں رائے دہندگان ، پارلیمنٹ کے 343 اراکین کیلئے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں

کینیڈا میں آج صبح سویرے سے ہی پولنگ مراکز کھل گئے ہیں، جہاں رائے دہندگان ، پارلیمنٹ کے 343 اراکین کیلئے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔ یہ انتخابات ملک کا اگلا وزیرِ اعظم چننے کیلئے ہورہے ہیں۔ کسی بھی پارٹی کو اپنی اکثریت ثابت کرنے کیلئے 172 سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔ اصل مقابلہ ، دو دہائیوں سے برسراقتدار مارک کارنے کی قیادت والی لبرل پارٹی اور Pierre Poilievre کی قیادت والی کنزرویٹیو پارٹی کے درمیان ہے۔ موجودہ وزیر اعظم کارنے ، بینک آف کینیڈا اور بینک آف انگلینڈ کے گورنر رہ چکے ہیں۔ وہیں کنزرویٹیو رہنما Pierre Poilievre سابق سینئر کابینی وزیر اور کھلے بازار کے حمایتی رہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔ یہ انتخابات ایسے وقت میں ہورہے ہیں، جب کارنے کو اپنے پیش رو اور پارٹی معاون جسٹن ٹروڈو کی جگہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالے ہوئے محض 6 ہفتے ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں