کینیڈا، ستمبر کے مہینے میں اقوام متحدہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ کینیڈا، حالیہ دنوں میں اِس طرح کا اعلان کرنے والا تیسرا G-7 ملک ہے۔ تاہم کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنے نے کہا کہ یہ فیصلہ اہم جمہوری اصلاحات پر منحصر ہوگا، جن میں اگلے سال حماس کی شمولیت کے بغیر فلسطینی اتھارٹی کے انتخابات شامل ہیں۔
کارنے کے تبصرے، برطانیہ کی جانب سے اُس اعلان کے ایک دن بعد آئے ہیں، جس میں برطانیہ نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل جنگ بندی اور دیگر شرائط پر راضی نہیں ہوتا تو برطانیہ ستمبر کے مہینے میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ فرانس نے بھی گذشتہ ہفتے اِسی طرح کا اعلان کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی 193 رکن ریاستوں میں سے تقریباً 150 نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلیا ہے۔×