July 8, 2025 9:28 PM

printer

کینیا میں سکیورٹی دستوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم دس افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے

کینیا میں سکیورٹی دستوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم دس افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق ان سے 17 کائونٹیز متاثر ہوئی ہیں۔ لوٹ مار کے ڈر کے درمیان اہم شہروں میں کاروباری ادارے بند ہوگئے ہیں۔ جون میں خونریز تشدد کے بعد یہ جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں 19 افراد ہلاک اور چار سو سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ گذشتہ برس ایک متنازع اقتصادی بل کے سبب وہاں یہ بے چینی شروع ہوئی ہے جس کے بعد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔