September 30, 2025 9:44 AM | Canada - Bishnoi Gang

printer

کینڈا نے اپنے فوجداری ضابطے کے تحت بشنوئی گینگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔

کینڈا نے اپنے فوجداری ضابطے کے تحت بشنوئی گینگ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیے جانے کا مطلب ہے کہ گروپ کی کینڈا میں کسی بھی قسم کی املاک، جس میں جائداد، گاڑیاں اور نقد رقم شامل ہے، اُسے کینڈا کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی جانب سے منجمد یا قُرق کیا جاسکتا ہے اور دہشت گردانہ کارروائیوں پر اُس پر مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔ اِس میں دہشت گرد کارروائیوں کی فنڈنگ، سفر اور اِس کی بھرتی شامل ہے۔ کینڈا کے پبلک سیفٹی کے وزیر Gary Anandasangaree نے کہا کہ دہشت پھیلانے، تشدد اور دھمکیاں دینے کے لیے بشنوئی گینگ کی جانب سے مخصوص برادریوں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔