کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے کہا ہے کہ حکومت کھادوں کی اسمگلنگ اور اُن کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے تئیں پر عزم ہیں۔ آج لوک سبھا میں وقفۂ سوالات کے دوران ضمی سوالات کا جواب دیتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ کھاد ایک لازمی اشیاء کے طور پر قرار دی گئی ہے اور فرٹیلائزرز کنٹرول آرڈر، FCO 1985 اور کھاد کی نقل و حمل کے کنٹرول کے حکم 1973 کے تحت نوٹیفائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکاروں کو FCO کے تحت اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کھادوں کی بلیک مارکٹنگ، اُس کی اسمگلنگ کو روکیں اور ایسی کسی بھی شخص یا کھاد بنانے والی کمپنی کے خلاف تادیبی کارروائی کریں، جو لازمی اشیاء کے قانون 1955 اور FCO کی خلاف ورزی کرکے اِس طرح کی بے ضابطیوں میں ملوث ہیں۔
کارروائیوں کی وضاحت کرتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ حکومت کھادوں کی بلیک مارکٹنگ اور اُس کی ذخیرہ اندروزی سے متعلق مستقل طور پر کارروائیاں کررہی ہے۔
Site Admin | August 8, 2025 2:37 PM
کیمیکلز اور کھادوں کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے کہا ہے کہ حکومت کھادوں کی اسمگلنگ اور اُن کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے تئیں پر عزم ہیں