کیمیاوی مادوں اور کیمیاوی کھادوں کے وزیر جگت پرکاش نڈا نے کَل ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ یوریا کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ 2014-15 میں اِس کی پیداوار 225 لاکھ میٹرک ٹن سالانہ تھی جو 2023-24 کے دوران بڑھ کر 314 لاکھ میٹرک ٹن سالانہ سے زیادہ ہوگئی۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ یوریا سے متعلق نئی پالیسی کی وجہ سے یہ اضافہ ہوا ہے۔x