کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے کئی علاقوں میں کَل سے محدود کرفیو نافذ کردیا گیا۔ یہ کرفیو ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے تارکین وطن کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں ہونے والی کئی جھڑپوں کے بعد نافذ کیا گیا ہے۔ میئر Karen Bass نے کہا کہ لاس اینجلس شہر میں وفاقی نفاذ قانون کی کارروائیوں کے نتیجے میں تشدد، آتش زنی اور لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ یہ کرفیو شام 8 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔ میئر Bass نے یہ واضح کیا کہ اس علاقے میں رہائش پذیر اور کام کرنے والے لوگوں کو کرفیو میں چھوٹ دی جائے گی۔×
Site Admin | June 11, 2025 3:34 PM
کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے کئی علاقوں میں کَل سے محدود کرفیو نافذ کردیا گیا
