سکّم میں کیلاش مانسروور یاترا آج Nathula سے شروع ہو رہی ہے۔ 36 ارکان کے گروپ کو گورنر اوم پرکاش ماتھر جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ سیاحت اور شہری ہوابازی محکمے کے ایڈیشنل چیف سکریٹری سی ایس راؤ نے بتایا کہ گورنر موصوف یاتریوں سے گفتگو بھی کریں گے۔ جناب راؤ نے یہ بھی کہا کہ مختلف محکمے اس یاترا کو کامیاب بنانے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔
اس سال Nathula سے مجموعی طور پر 10 جتھے کیلاش مانسروور جائیں گے۔ ہر جتھے کو یہ یاترا مکمل کرنے میں 11 سے لے کر 12 دن لگیں گے۔ ڈاکٹر اور سرکاری اہلکار اس پورے سفر میں اُن کے ساتھ رہیں گے۔ بیشتر یاتری بس کے ذریعے جائیں گے۔ البتہ کچھ موقعوں پر اُنہیں پیدل بھی چلنا ہوگا۔ یہ یاتری پہلے تو تقریباً 17 ہزار فٹ کی بلندی پر کیلاش Parikrama کریں گے اور اُس کے بعد 15 ہزار فٹ کی بلندی پر مانسروور Parikrama کریں گے۔ کیلاش مانسروور یاترا کیلئے جانے سے قبل سبھی یاتریوں کو سکّم میں 3 مختلف مقامات پر 5 دن گزارنے ہوں گے، تاکہ وہ خود کو نئے موسمی حالات کی مناسبت سے ڈھال سکیں۔