ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 20, 2025 2:29 PM

printer

کیلاش مانسروور یاترا سکّم کے مقام ناتھولہ سے شروع ہوگئی ہے۔ اس کے لئے 36 یاتریوں کا پہلا گروپ تبت خودمختار خطے میں داخل ہوا

سکّم میں کیلاش مانسروور یاترا آج Nathula سے شروع ہو گئی ہے۔ گورنر اوم پرکاش ماتھر نے جھنڈی دکھا کر اس یاترا کا آغاز کیا۔ 36 یاتریوں اور افسران کا یہ پہلا گروپ، کیلاش مانسرور کی جانب اپنے سفر کے لئے تبت، خودمختار علاقے میں داخل ہوا۔ چینی افسران، ناتھولا کے پار موجود تھے، جنھوں نے اِن یاتریوں کا خیرمقدم کیا۔ جناب ماتھر نے یاتریوں سے بات چیت کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سکم کے گورنر اوم پرکاش ماتھر اور سینئر افسران نے سفر سے پہلے یاتریوں سے بات چیت کی۔ ITBP میں چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر سونیا پراشر نے کہا کہ یاتریوں کو صحت سے متعلق سبھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ان یاتریوں میں 13 خواتین بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس گروپ میں 43 سے 69 سال تک کے یاتری شامل ہیں۔یہ پہلا گروپ اپنی یاترا 11 سے 12 دن میں مکمل کرکے گینگٹوک واپس آجائے گا۔ اسی دوران آج یاتریوں کا پہلا گروپ سکّم پہنچ جائے گا۔x